مسجد الحرام

قسم کلام: اسم ظرف مکان

معنی

١ - مکۂ مکرمہ میں خانۂ کعبہ کے چاروں طرف کی مسجد، اس چاردیواری میں چاہ زمزم اور مقام ابراہیمی بھی ہیں۔ "صفا اور مروہ دراصل دو پہاڑیاں تھیں جن کی چوٹیاں مسجد الحرام کے شمالی دالان کے دونوں کونوں میں اٹھی ہوئی تھیں۔"      ( ١٩٨٤ء، اَللّٰھُمّ لَبّیک، ١٧ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'مسجد' کے آخر پر ضمہ اضافت لگا کر حرف تخصیص 'ا ل' ملا کر عربی زبان سے اسم 'حرام' لگانے سے مرکب 'مسجد الحرام' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مؤنث